سیلفی لینے کے دوران 25سالہ استانی نالہ سندھ میں غرقآب علاقے میں کہرام ،نعش نکالنے کیلئے کارروائی شروع

0
0

اے پی آئی
سر ینگربادام پورہ گا ندر بل کے علاقے میں اس وقت صف ما تم بچھ گئی جب 25سالہ پیشے کے لحا ظ سے استا نی کے نا لہ سندھ میں غرق آ ب ہونے کی خبر پھیل گئی استا نی کی نعش نالہ سندھ سے نکا لنے کیلئے ضلع انتظا میہ نے مقا م لوگوں کے ہمراہ کاروا ئی شروع کر دی۔اے پی آ ئی کے مطا بق گگن گیر کنگن گاندر بل کے علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ما حول پھیل گیا سٹار لینڈ سکنڈری اسکول میں خد مات انجام دینے والی 25سا لہ استا نی سلفی لینے کے دوران اپنا توازن بھر قرار نہ رکھ سکی اور نا لہ سندھ میں جاگری ۔ تفصیلا ت کے مطا بق پرا ئیویٹ اسکول میں زیرتعلیم طلاب اپنے اساتذہ کے ہمراہ سیرو تفریح کیلئے گگن گیر کنگن گئے جہاں سیکنڈری اسکول میں تعینات 25سالہ استا نی کلثوم رشید دختر عبد الرشید بٹ اپنے سل فون سے سلفی لینے کے لئے پل پر چڑھ گئی جہاں اس کا توا زن بگھڑ گیا اور پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نا لہ سندھ میں جاگری اور پا نی کاریلہ 25سالہ دوشیزہ کو اپنے ساتھ بہا کرلے گیا ۔ضلع انتظا میہ نے استا نی کی نعش کو نا لہ سندھ سے نکا لنے کیلئے کاروا ئی شروع کر دی ۔پولیس نے واقعے کی تصد یق کرتے ہوئے کہا کہ سٹار لینڈ سیکنڈری اسکول کاتد ریسی عملہ سو نہ مرگ کی طرف سر و تفریح کیلئے جا رہا تھا کہ اس دوران گگن گیر کے مقام پر احسان وزاٹس پارک کے نز دیک کلثو م رشید نا می سکول مالک کی بیٹی جو اسی اسکول میں بحیثیت استا نی اپنی خد مات انجام دے رہی ہے پل پر چڑ ھ کر سلفی لینے کیلئے پل پر چڑھ گئی اپنا توازن بگھڑ کھو جانے سے نالہ سندھ میں جارگری اور اس کی نعش باز اب کرنے کیلئے کاروا ءی شروع کردی گئی ۔ادھرمذ کورہ 25سالہ دو شیزہ کے غرق آ ب ہو نے کی خبر جب اس کے آ با ئی علاقے بادام پورہ علاقے میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا