سیزنل ٹیچرز :چھ ماہ کام ، چھ ماہ آرام۔۔۔ کہا مستقبل پر سوالیہ نشان؟؟ اہم اجلاس منعقد،سیزنل اسکولوں کو موبائل اسکولوں میںتبدیل کرنے کا مطالبہ

0
0

ندیم اقبال کٹوچ
رام بن //آج جمعہ کے روز سیزنل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع یونٹ رام بن کی ایک میٹنگ ڈاک بنگلہ رام بن کے مقام پر منعقد ہوئی ،جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے ریاستی جنرل سکریٹری چوہدری بشیر انجم کر رہے تھے ۔ اس دوارن میٹنگ میں ضلع رام بن کے مختلف مقامات پر تعینات اساتذہ نے شرکت کہ میٹنگ میں سیزنل ٹیچرز کو درپیش مشکلات پر خوب خلاصہ کیا گیا ،جس میں سب سے بڑی مشکل ان کی مستقلی ہے ایسوسی ایشن کے صدر بشیر انجم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہمیں ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب سرکار کو ضرورت ہو تو چھے ماہ کیلئے ہمیں تعینات کر دیتی ہے اور چھے ماہ کیلئے اللہءکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ،جس سے ہمارے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اور یہ بات بِلکل بھی برداشت نہ کی جائے گی ۔انہوں نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ سیزنل اسکولوں کو موبای¿ل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے تاکہ ہماری مستقبل بھی روشن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار کو چاہئے کہ سیزنل اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے برابر کا موقعہ فراہم کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر باقی اسکول سال میں 9 مہینے کھُلے رہتے ہیں تو سیزنل اسکولوں کیساتھ امتیاز کیوں؟؟ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اسکولوں کو بھی باقی اسکولوں کی طرح شروع کرے اور سیزنل ٹیچرز کی مستقلی کو عملی جامہ پہنای¿ے ورنہ ہم سڑکوں پو اُترنے پر مجبور ہیں کیونکہ سال2006 سے ہم کام کر رہے ہیں لیکن ہمیں ہمارا مستقبل اندھیرے میں جاتا لگ رہا ہے اور ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے پریوار کو بھی سڑکوں پر اُتارینگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا