لازوال ڈیسک
سرنکوٹ قصبہ سانگلہ سرنکوٹ میں ایک اہم اجلاس زیر سرپرستی سید ذاکر حسین شاہ منعقد ہوا جس میں سادات برادری کے اہم مسائل پہ زعماءحضرات نے تفصیل سے گفتگو کی اور وقت کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے انجمن جعفریہ سانگلہ کا انتخاب عمل میں لایا جس میں تمام برادری نے با اتفاق رائے سید مشتاق حسین شاہ کو صدر، سید مطلوب حسین شاہ اور سید کرار حسین شاہ کو نائب صدور منتخب کیا۔جبکہ ماسٹر سید مقصود حسین شاہ جنرل سکریٹری اور انجینئر سید اعجاز علی جعفری جوآئنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔انکے علاوہ سیدعاشق حسین شاہ کوچیف آرگنائزر، سید مختار حسین شاہ ،سید مبارک علی شاہ ،سید ممتاز حسین شاہ اور سید مظہر علی شاہ آرگنائزر نامزد ہوئے جبکہ سید تنویر حسین اور سید خادم حسین شاہ کو خزانچی اور سید سفیر حسین شاہ ،سید نذیر حسین شاہ اور ماسٹر سید شوکت حسین شاہ کو صلح کار تجویز کیا اسکے ساتھ ساتھ کئی نوجوانوں کو ممبر بنایا گیا۔