سید محمد الطاف بخاری کی شب برات کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد

0
0

لوگوں سے جموں کشمیر میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے شبِ برات کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اْن سے اس مقدس موقعے پر جموں کشمیر میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں شب برات کے پْرمسرت موقع پر عوام بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو تہہ دل سے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس شب کی اسلامی تاریخ میں انتہائی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ شب مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مقدس موقع پر اس سرزمین کے امن و سکون کے لیے دعا کریں۔‘‘سید محمد الطاف بخاری نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اہم مساجد اور خانقاہوں میں لوگوں کی شب خوانی کیلئے تمام لازمی انتظامات کرے۔ انہوں نے کہا، ’’ انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام علاقوں میں بجلی اور پانی کی مناسب فراہمی ہو، اور اہم مذہبی مقامات پر جانے والے عقیدت مندوں کو بغیر کسی پریشانی کے ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کی سہولیات فراہم ہوں۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا