سید محمد الطاف بخاری کا منشی نثار حسین کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
0

سوگوار کْنبے سے اظہارِ یکجہتی کیا، مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے مرحوم منشی نثار حسین کی اہلیہ نرگس بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ موصوفہ کا انتقال مختصر علالت کے بعد ا?ج صبح اْن کے گھر واقع ایچ ایم ٹی سرینگر میں ہوا۔اپنے تعزیتی پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’ مرحوم منشی نثار حسین کی اہلیہ کے انتقال پر میں دل کی گہرائیوں سے سوگوار کْنبے بالخصوص مرحومہ کے فرزندان ڈاکٹر منشی سرفراز، منشی ابرار اور منشی اشفاق سے اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
اس حوالے سے میں مولانا مسرور انصاری صاحب اور اپنی پارٹی کے ساتھی لیڈر سید مزمل رضوی کے اہل خانہ سے بھی اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ مرحومہ کے ساتھ ان کا قریبی رشتہ تھا۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’غم کی اس گھڑی میں، میں سوگوار کْنبے کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دست بہ دْعا ہوں کہ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار کْنبے کو اْن کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا