سید محمد الطاف بخاری کا معروف ماہر تعلیم اور ماہر نفسیات پروفیسر عبدالغنی مدھوش کے انتقال پر اظہار افسوس

0
0

سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم کے حق دعائے مغفرت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے معروف ماہر تعلیم اور ماہر نفسیات پروفیسر عبدالغنی مدھوش کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مدہوش صاحب آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ ایک معروف ماہر تعلیم اور ماہر نفسیات تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں بحیثت معلم اور ماہر تعلیم مختلف بڑے عہدوں پر اپنی خدمات فراہم کیں۔
اپنے تعزیتی پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’مجھے پروفیسر عبدالغنی مدھوش صاحب کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔‘‘اپنی پارٹی سربراہ نے مزید کہا، ’’دکھ کی اس گھڑی میں میں مدھوش صاحب کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اس ناقابل تلافی نقصان کا دکھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا