سید محمد الطاف بخاری نے چرار شریف میں شیخ العالمؒکی زیارت گاہ پر حاضری دی

0
0

کہا شیخ العالم ؒ نے ہمیں پرامن، ہم آہنگی اور خدا سے ڈرنے والی زندگی گزارنے کے اصول سکھائے

لازوال ڈیسک
سرینگر اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے آج چرار شریف میں شیخ العالم حضرت شیخ نورالدین نورانی (رح) کی زیارت گاہ پر حاضری دی۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ پارٹی کے متعدد سینئر لیڈران بھی تھے۔سید محمد الطاف بخاری نے آستانے پر موجود مقامی

http://www.jkapniparty.com/

لوگوں اور مختلف علاقوں سے آئے عقیدت مندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ا ±ن سے جموں کشمیر میں پائیدار امن و استحکام کےلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ”یہ روحانیت کا ایک اہم مرکز ہے کیونکہ حضرت شیخ نورالدین نورانی نے اپنی زندگی لوگوں کو تقویٰ اور روحانیت کے سفر میں رہنمائی کے لیے وقف کر دی تھی۔ انہوں نے ہمیں پرامن، ہم آہنگی اور خدا سے ڈرنے والی زندگی گزارنے کے اصول سکھائے۔ اس لیے اس مقدس مقام پر اپنے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم سب کو جموں و کشمیر کے امن اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کرنی چاہیے کیونکہ پائیدار امن ہی لوگوں بالخصوص نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔“

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا