سید محمد الطاف بخاری نے ا ±وڑی کا دورہ کیا

0
0

پارٹی ساتھیوں کے ہمراہ میٹنگوں کا انعقاد، موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سرینگر:اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے آج شمالی ضلع بارہمولہ کے ا ±وڑی حلقہ انتخاب کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ا ±نہوں نے اپنی جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ متعدد میٹنگیں کیں اور اوڑی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر مفصل بات چیت کی۔ اس موقعے پر اپنی پارٹی کے مقامی رہنماوں نے پارٹی سربراہ کو فیڈ بیک دیا اور پارٹی کو مزید تقویت پہنچانے کےلئے اپنی ا?را پیش کیں۔ اس موقعے پر آنے والے انتخابات کے تناظر میں زمینی سطح پر عوام کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط بنانے کےلئے عوامی رابطہ مہم میں مزید سرعت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے اس موقعے پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی قائد نے نئے اراکین کا پ ±ر زور استقبال کیا۔ان مواقعوں پر گفتگو کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخری نے پارٹی مقامی لیڈرشپ اور سینئر کارکنان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ا ±ن کی محنت اور لگن کے نتیجے میں اپنی پارٹی کو ا ±وڑی میں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈران کو تلقین کی کہ وہ زمینی سطح پر عوام کے ساتھ رابطے کو مزید مضبوط بنانے کےلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں اور عوامی رابطہ مہم کی سرگرمیوں میں مزید س ±رعت لائیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ جب اپنی پارٹی کو آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ ملے گا تو وہ اس سرحدی علاقے کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔انہوں نے کہا، ”ہمارے پاس بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ا ±وڑی میں مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک وڑن ہے۔ اوڑی کے لوگوں کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اوڑی کے نوجوانوں کو فوج اور پولیس بھرتیوں میں ترجیح دی جائے۔ ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ اوڑی کے باشندوں کو اوڑی میں پیدا ہونے والی بجلی کو استعمال کرنے کا پہلا حق حاصل ہو۔ ا ±وڑی میں ایک بڑی مقدار میں بجلی پیدا ہورہی ہے، ایسے میں اس علاقے کے باشندگان کو گھ ±پ اندھیرے میں نہیں رکھا جاسکتا ہے۔“
انہوں نے ان شکایات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اوڑی میں پہاڑی برادری سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگوں کو ریزرویشن اسناد فراہم کرنے سے انکار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا، ” ہم اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائیں گے تاکہ ہر ایک کے لیے انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ اوڑی کے ہر پہاڑی بولنے والے باشندے کو ضروری ریزرویشن سرٹیفکیٹ دیا جانا چاہیے۔ ہم کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ نچلی سطح پر صرف جمہوری طور پر منتخب نمائندوں کو ہی فیصلہ کرنا چاہیے کہ کون ریزرویشن کے لیے اہل ہے اور کون نہیں۔ جمہوریت اس طرح کام کرتی ہے۔“دن بھر کی سرگرمیوں کے دوران اوڑی میں ایک ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا اور کئی جوائننگ پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں بلاک اوڑی، پرانپلان، بونیار، نامبلہ، بالاکوٹ اور دیگر علاقوں کے سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نئے شامل ہونے والوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پارٹی جوائن کرنے والے ان کارکنان میں شریف احمد خان (بی جے پی)، عبدالقیوم خان (بی جے پی)، اعجاز احمد، محمد صدیق خان ، معروف میر، اور بونیار کے دیگر کارکنان شامل تھے۔ اسی طرح پیرا پلن علاقے سے تعلق رکھنے والے تصدق حسین، شہادت حسین، اخلاق حسین، مظفر مغل، شفقت مقبول، الطاف مغل، رفیق احمد، شان احمد، امتیاز احمد، نذیر احمد، عمران اور دیگر اشخاص نے پارٹی جوائن کرلی۔ نمبربلہ سے تعلق رکھنے والے بخشی اعوان، نوید اعوان، محبوب اعوان، جاوید صوفی، ناصر پٹھان، یاسر شیخ، رفیق شیخ، سلیم پٹھان، اعجاز شیخ، عمر شیخ، سعید اعوان، مشتاق وانی، قیوم پٹھان، نصیر شیخ، مجید بجاڑ ، ساحل راجہ، ساگری بجاڑ، اور دیگر اشخاص نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جبکہ بالا کوٹ اوڑی سے تعلق رکھنے والے کبیر پرے، نصیر پرے، شفیق احمد اور دیگر اشخاص نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا