سید محمد الطاف بخاری نے انتظامیہ کو برف باری سے پیدا شْدہ مسائل سے نمٹنے کیلئے متحرک رہنے کی تلقین

0
0

کہا بنیادی ضروریات کمی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار نہ ہوں
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ وادی بھر میں بڑے پیمانے پر ہوئی برف باری سے پیدا ہونے والے مشکلات اور مسائل سے نمٹنے کے لیے متحرک رہے۔اپنی پارٹی کے قائد نے ایک بیان میں کہا، ’’وادی کے بیشتر علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ، سری نگر-لیہہ شاہراہ، مغل روڈ، بانڈی پورہ-گریز، اور کیرن ، کرناہ جیسے علاقوں کو جانے والی سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ متعلقہ آبادیاں، جن کا دوسرے علاقوں سے سڑک رابطہ منقطع ہو چکا ہے، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروری اشیاء ، خاص طور پر طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار نہ ہوں۔
علاوہ اس کے متعلقہ محکموں کو چوکنا رہنا چاہیے تاکہ برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے کوئی انسانی جانی نقصان نہ ہو۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’اطلاعات بتاتی ہیں کہ سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب پسیاں اور پتھر گر آنے سے بھی آمد و رفت رْک گئی ہے۔ انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ کسی درماندہ مسافر کو طبی سہولیت بہم پہنچانے کی ضرورت تو نہیں ہے۔اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ سرینگر اور وادی کے دیگر قصبوں میں سڑکوں پر برف ہٹانے کے کام میں کوئی تاخیر نہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا