سید محمد الطاف بخاری ا ±وڑی حلقہ انتخاب میں متحرک

0
0

اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کےلئے مقامی لیڈرشپ اور سینئر کارکنان سے ملاقاتیں کیں
لازوال ڈیسک
سرینگر اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری آج شمالی ضلع بارہمولہ کے ا ±وڑی حلقہ انتخاب میں دن بھر متحرک رہے اور پارٹی کی مقامی قیادت اور سینئر کارکنان بالخصوص بوتھ لیڈران سے ملاقاتیں کیں۔ سید محمد الطاف بخاری مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اس حلقے سے پارٹی کے ا ±میدوار ہونگے۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری نے ا ±وڑی میں پارٹی لیڈران، سینئر کارکنان، بالخصوص بوتھ لیڈران سے تفصیلی ملاقاتوں کے دوران حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور فیڈ بیک حاصل کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی طے کی۔
انہوں نے پارٹی رہنماو ¿ں اور سینئر کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ زمینی سطح پر عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ اپنی پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور پالیسیوں سے مکمل طور پر آگاہ ہوں۔انہوں نے کہا، ”یہ وقت عوامی رابطہ مہم میں س ±رعت لانے اور عوام کو ا ±ن کی فلاح و بہبود کےلئے اپنی پارٹی کے وڑن سے مکمل آگاہی دینے کا ہے۔ جب آپ لوگوں کے پاس ا ±ن کا ووٹ مانگنے جائیں گے تو آپ کو اپنے سیاسی مخالفین کی برائیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ آپ کو دیانتداری سے لوگوں کو اپنی پارٹی کے ا ±س وژن اور ایجنڈے سے آگاہ کرنا ہوگا جو عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پارٹی کے پاس ہے۔ عوام میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ صیح فیصلہ کرسکے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگ اپنی پارٹی کو اپنا بھرپور تعاون اور ووٹ دیں گے۔“
انہوں نے مزید کہا، ”میرا تعلق ا ±وڑی سے ہے اور میں اس علاقے اور یہاں عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔“انہوں نے پارٹی لیڈران اور کارکنان کو تلقین کی کہ وہ ا ±وڑی حلقہ انتخاب کے ہر علاقے میں پارٹی کو مضبوط بنانے کےلئے متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں اپنی کمزوریوں کو پہنچانا ہوگا تاکہ ہم ا ±نہیں دور کرسکیں۔ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ اس لئے ہمیں لگن اور تندہی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ کامیابی یقینی بنانے کےلئے ہمیں اپنی سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔“
ا ±وڑی کے عوام کو درپیش بعض مسائل و مصائب کا تذکرہ کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ وہ مقامی پاشندوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی واقف ہیں۔ جوں ہی ا ±نہیں عوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا، وہ ان مسائل کو حمتی طور پر حل کرانے میں کوئی تاخیر نہیں کریں گے۔ اس موقعے پر ا ±نہوں نے ا ±وڑی میں بجلی سپلائی کی قلت کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں، جہاں بجلی کی اس قدر پیداوار ہورہی ہے، کو گھپ اندھیرے میں رہنے نہیں دیں گے۔
دن بھر کی اپنی سرگرمیوں کے دوران سید محمد الطاف بخاری نے مقامی نامہ نگاروں سے بھی بات چیت کیا۔ حالیہ ایام کے دوران اپنی پارٹی چھوڑے والے چند لیڈران سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ”سیاست اور سیاسی پارٹیوں میں لوگ ا?تے ہیں اور جاتے ہیں۔ کچھ ٹھہرتے ہیں اور کچھ چلے جاتے ہیں۔ یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ میں ا ±ن ساتھیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جو پارٹی سے رخصت ہوگئے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ سیاست میں زیادہ تر لوگ عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے میں اپنے سابق ساتھیوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔“
ا ±وڑی دورے کے دوران سید محمد الطاف بخاری کے ہمراہ جو لیڈران تھے، ا ±ن میں پارٹی کے انچارج حلقہ انتخاب چودھری مشتاق، حلقہ کوارڈی نیٹر فاروق تانترے، ڈپٹی کارڈی نیٹر حلقہ انتخاب اشفاق لون، سینئر لیڈران، اور تمام بلاک صدور شامل تھے۔اس دوران ا ±وڑی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی کارکنان نے آج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں نمایاں نام سید مدت حسین شاہ، سید صدیق حسین شاہ، عبدالعزیز ولد تاج محمد، محمد اقبال ولد غلام حسن، محمد اقبال شیخ، بشیر احمد ولد الف دین اور دیگر اشخاص شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا