سیاچن میں گزشتہ شام برفانی تودے کے نیچے دفن ہونے والے اہلکاروں کو نکالا گیا 

0
0

فوجی اہلکاروں کی اسپتال میں موت واقع ہوئی ، دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے /دفاعی ترجمان

سرینگر //جے کے این ایس // سیاچن میں گزشتہ شام ایک برفانی تودے کے نیچے پھنسے 8فوجی اہلکاروں میں سے 6کی موت واقع ہوئی جبکہ دو کی حالت اسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چار فوجی اور دو فوجی پورٹروں کی موت واقع ہو ئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق سیاچن میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک بھاری برکم برفبانی تودا فوجی گاڑی پر گر آیا جس کے نتیجے میں آٹھ فوجی اہلکار زندہ دفن ہو گئے۔ نمائندے کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی بچاو کارروائیاں شروع کی گئیں جس کے بعد درمیانی رات کو برف میں پھنسے ہوئے آٹھ اہلکاروں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈٓکٹروں نے چھ کو مردہ قرار دیا جن میں سے چار فوجی اور د و پوٹر شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ برف میں کے نیچے زندہ دفن ہونے والے دو فوجی اہلکاروں کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔ جے کے این ایس نے اس ضمن میں دفاعی ترجمان کرنل رمیش مہتا کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ سیاچن میں برفانی تودے کے نیچے دفن ہونے والے چھ اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق دو زخمیوں کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے اور اُنہیں مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا جارہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا