سیاسی لیڈران کی مسلسل نظربندیسیاسی لیڈران کی مسلسل نظربندی مرکز کی بوکھلاہٹ اور غنڈہ گردی ;نیشنل کانفرنس 

0
0

سرینگر؍ کے این ایس / نیشنل کانفرنس نے سیاسی قیدیوں کیساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کو مرکز کی بوکھلاہٹ اور غنڈہ گردی سے تعبیر کرتے ہوئے تمام قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پارٹی کے سینئر لیڈر اور نائب صدر صوبہ محمد سعید آخون نے اپنے ایک بیان میں پولیس کی طرف سے سیاسی قیدیوں کو زدوکوب کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظربند لیڈران کو جان بوجھ کر مختلف نوعیت کے مشکلات سے دوچار کیا جارہا ہے۔ لیڈران کو اگرچہ گرمی کے انتظامات نہ ہونے کے بہانے سنتور ہوٹل سے منتقل کیا گیا تاہم ایم ایل اے ہوسٹل میں راحت کا کوئی سامان موجود نہیں۔ نظربندی لیڈران، جن میں سے متعدد علیل ہیں، کو جان بوجھ کر ذہنی طور پریشان کیا جارہاہے، کمروں کی کھڑکیوں کو لڑکی کے پھٹوں سے بند کردیا ، کمروں میں گرمی کا کوئی انتظام نہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں مجرموں کو بھی سہولیات میسر ہوتی ہے لیکن مرکزی حکومت سیاسی عوامی نمائندوں کو انتقام گیری کا نشانہ بنا رہی ہے۔ محمد سعید آخون نے سیاسی لیڈرشپ اور تمام دیگر قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات کی بھی مانگ کی کہ نظربند سیاسی لیڈران کیساتھ بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا