سیاست داں دفعہ 341پر بھی توجہ دیں:یونائٹیڈ مسلم مورچہ

0
0

یواین آئی
نئی دہلیآل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ نے کہا ہے کہ سیاسی رہنما ہندوستانی آئین کی دفعہ 5 370 پر ہی سب سے زیادہ توجہ دیتے ہیں اور سیاسی فائدے کے لئے اس کا ذکر بھی کرتے رہتے ہیں جب کہ دفعہ 341 اس سے بھی زیادہ اہم ہونے کے باوجود قومی سیاست کا موضوع نہیں بن سکا ہے ۔ مورچہ کے قومی صدر اور سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر اعجاز علی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370 کا تعلق صرف جموں وکشمیر سے ہے جب کہ دفعہ 341 کا تعلق پورے ملک سے ہے اور مذہب کی بنیاد پر دفعہ341کے ساتھ جو ناانصافی کی گئی ہے اس کے ثبوت سچر کمیٹی کی رپورٹ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی صرف ایک صدارتی حکم نامہ کے ذریعہ دیا گیا جس کا آئین میں جواز ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ حکم نامہ آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف اور بنیادی آئینی حقوق کے برخلاف ہے ۔ ڈاکٹر اعجاز علی نے مزید کہا کہ دفعہ 341 پر عائد آئینی پابندی کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑی آبادی آج دلتوں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبو رہے لیکن ملک کے بیشتر سیاسی جماعتوں او رسیاسی رہنماوں کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر دفعہ 341میں ترمیم کرکے اس میں مسلمانوں کو بھی شامل کرلیا جاتا ہے تو مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد کے واقعات پر روک لگ سکتی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا