لازوال ڈیسک
الہ آباد// یہ خبر انتہائی باعثِ مسرت ہے کہ اردو کے مقبول جریدہ سہ ماہی’’ادب سلسلہ‘‘کا تازہ ترین شمارہ بعنوان’’معاصر شاعری نمبر‘‘منصہ شہود پر آچکا ہے۔اس شمارے میں دنیابھر کے مقبول و معروف شعرائے کرام کا غزلیہ اور منظوم کلام شائع کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس میں اردو غزل و نظم اور شاعری کی متعدد اصناف سے متعلق مضامین شائع کیے گئے ہیں۔اس شمارے میں شائع کیا گیا کلام اور مضامین جدت و ندرت سے معمور ہے۔جن قلم کار ناقدین کے مضامین اس شمارے کی زینت بڑھاتے ہیں ان میں پروفیسر قدوس جاوید،پروفیسر آفتاب احمد آفاقی،ڈاکٹر سید احمد قادری،پروفیسر کوثر مظہری،ڈاکٹر پرویز شہریار،پروفیسر صالحہ رشید،پروفیسر مشتاق احمد،حقانی القاسمی،نعیمہ جعفری پاشا،امیر نہٹوری،ڈاکٹر اطہر مسعود خان، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔اسی طرح شاعروں میں حافظ کرناٹکی،پروفیسر احمد محفوظ،پروفیسر شہپر رسول،عشرت معین سیما،صادقہ نواب سحر،نصر اللہ بن نصر،نجمہ منصور،راجہ یوسف،سید احمد شمیم،مرغوب اثر فاطمی،نیاز نذر فاطمی،اشہر اشرف،شبانہ عشرت،ڈاکٹر قمر صدیقی۔ڈاکٹر رؤف خیر،عطا عابدی،ناہید اختروغیرہ کا کلام شاملِ رسالہ ہے۔یہ اہم ،تاریخی اور دستاویزی شمارہ 540صفحات پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت محض 500روپے ہے۔یہ شمارہ حاصل کرنے کے لئے مدیر ’’ادب سلسلہ‘‘محمد سلیم علیگ سے اس نمبر پر 8588840266رابطہ کیا جا سکتا ہے۔