سکول لیڈرز اور پرنسپل سمٹ 2024: اعلیٰ تعلیم کی عالمگیریت

0
0

مباحثوں میں تعلیمی نظام پر عالمگیریت کے کثیر جہتی اثرات پر روشنی ڈالی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ تعلیمی فضیلت اور عالمی تناظر کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیشرفت میں’ جموں ایجوکیشن لیڈرز کانکلیو 2024: اعلیٰ تعلیم کی عالمگیریت‘ اتوار کو منعقد ہوئی۔واضح رہے ایجوکیٹرز انڈیا کے زیر اہتمام ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی – پونے، پمپری چنچواڈ یونیورسٹی، پونے اور سی ایف اے آئی یونیورسٹی کے زیر اہتمام یہ تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کا اجتماع دیکھا گیا۔
اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر گنیش کاکنڈیکر نے تعلیم پر عالمگیریت کے اثرات کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل کی تشکیل میں اساتذہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔یاد رہے کنکلیو کا مقصد ان پیچیدگیوں کو دور کرنا اور متنوع اور انتخاب پر مبنی نظام تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔وہیںڈاکٹر راجیو بھردواج نے ’عالمگیریت اور اس کے اثرات‘ کے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بصیرت انگیز گفتگو میں حصہ لیا۔ ان مباحثوں نے تعلیمی نظام پر عالمگیریت کے کثیر جہتی اثرات پر روشنی ڈالی۔
اس دوران ڈاکٹر رجیت شرما نے طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی میں اس کے کردار پر زور دیتے ہوئے، ارتقا پذیر تعلیمی منظر نامے میں اس کی اہمیت کو واضح کیا۔وہیںڈاکٹر کے سی ایس مہتا، پرمود سر، راجیش راٹھور سر نے اور آج کے اسپیکر – پروفیسر (ڈاکٹر) راجیو بھردواج، پروفیسر ڈاکٹر گنیش کاکنڈیکر، ڈاکٹر رجیت شرما نے اس علامتی روشنی کی تقریب کے لیے اسٹیج کو سنبھالا۔واضح رہے اس تقریب کو ایجوکیٹرز انڈیا کے ڈائریکٹر مسٹر سنیل پرجاپتی اور مسٹر پرویندر ورما، فضیل احمد، جگجیت ایس بھمرا نے شرف بخشا جو اختراعی طریقوں کے ذریعے تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا