’سکریٹریٹ کو وقت کے ساتھ چلنا چاہیے ‘

0
0

خود کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس کرنا چاہئے : لوک سبھا اسپیکر
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ لوک سبھا سکریٹریٹ کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ یہاں سکریٹریٹ کو محنت اور لگن کی ایک بہترین مثال بنانے کی سمت میں کام ہورہا ہے اس کے افسران اور ملازمین کی لگن اور محنت قابل تعریف ہے یہ کہتے ہوئے کہ تمام افسران اور ملازمین نے اہلیت اور قابلیت کے ساتھ لوک سبھا سکریٹریٹ کی خدمت کی ہے، اسپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سکریٹریٹ کے تمام افسران اور ملازمین مستقبل میں بھی اپنا اہم رول ادا کرتے رہیں گے۔اس خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہ پارلیمنٹ عوام کے نمائندوں کی سب سے بڑی اسمبلی ہے،مسٹر برلا نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے طور پر اراکین پارلیمنٹ شہریوں کے مسائل کو حل کرنے، ان کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے اور ان کے سماجی و اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں سیکرٹریٹ کے اہلکاروں کا اہم کردار ہے۔یہ بتاتے ہوئے کہ بدلتے ہوئے نقطہ نظر نے ایوانوں کے کام کرنے کے طریقوں میں بڑی تبدیلیاں لائی ہیں اور ٹکنالوجی نے ہمارے کام کرنے کے انداز کو مکمل طور پر بدل دیا ہے،مسٹر برلا نے مشورہ دیا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔ جدید تکنیک کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے ، صلاحیت سازی میں اضافہ کرنے ر اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کی خواہش بہت ضروری ہے۔لوک سبھا کے اسپیکر نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سیکریٹریٹ کے عملے نے وبائی امراض کے دوران بھی محنت اور لگن سے کام کیا۔ ان کی محنت نے P-20 کانفرنس کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ افسران اور ملازمین کے تعاون سے ایوانِ دستور سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منتقلی کا کام بھی کامیابی سے مکمل کیا گیا۔کارکردگی اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے اپنے دور میں لوک سبھا سکریٹریٹ میں کی گئی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئیمسٹر برلا نے کہا کہ اس عرصے کے دوران بہت سے نئے اقدامات بھی کیے گئے ہیں اور کام میں ٹیکنالوجی کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ای-آفس، ممبر پورٹل، ڈیجیٹل پارلیمنٹ، ڈیجیٹل لائبریری، دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن، پارلیمانی پروگراموں کی آن لائن اسٹریمنگ، سوشل میڈیا میں موجودگی اور چنتن شیویر جیسی بہت سی نئی کوششیں کی گئیں۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ افسران اور ملازمین کی لگن اور عزم لوک سبھا کی ترقی اور پیشرفت کا باعث بنے گا۔لوک سبھا کے اسپیکر نے سیکرٹریٹ کے افسران اور ملازمین کو کام اور کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی پر اعزاز سے نوازا اور ت علیمی میدان میں ان کے بچوں کی کامیابیوں پر انہیں اعزاز سے بھی نوازا۔ اس موقع پر کلچرل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا