آج ایک نئے تعلیمی ادارہ سکائی ہائی انٹر نیشنل سکول(پلانگڑھ تھنہ منڈى) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا موقعہ ملا۔
ادارہ کے بانی مسٹر رؤف ڈارصاحب (ریٹائیرڈ پرنسپل) نے عمدہ انتظامات سے
تقریب کو نیہایت پُر معنی بنایا ہوا تھا۔
اس موقعہ پر مقررین نے تعلیم اور نومولود تعلیمی ادارے
کے حوالے سے اپنے گراں بہا خیالات سے سامعین کو نوازہ۔
خطہ پیر پنجال میں پچھلے پچاس سال میں مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ تھنہ منڈی اور دیگر نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے خاکسار نے تعلیم کے میدان میں داخل ہونے والے نئے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لائں اور ایسے نوجوان تیار کریں جو جموں کشمیر سے باہر نکل کر قومی سطح پر خطہ پیر پنچال کو متعارف کرائں۔
بطور خاص مسلم کمیونٹی کو مشورہ دیا کہ ملکی اور قومی تعمیر
میں نمائندہ رول ادا کریں اور اسطرح محرومی کے شکنجے سے نکل کر خود انحصاری , خود اعتمادی
سے کام لیتے ہوئے دنیا کے لئے باعثِ رحمت بنیں۔ خورشید بسملؔ ۳ مارچ ۲۴ء