سڑک حادثہ میں زخمی اے ایس آئی کی موت

0
0

نرسنگھ پور، 06 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں سنگھ پور پولس چوکی میں تعینات ایک اے ایس آئی کی جبل پور میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ وہ ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل دوپہر نرسنگ پور ضلع میں ہائی وے 44 فور لین پر کار ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ کار میں سنگھ پور پولیس چوکی کے چار پولیس اہلکار سوار تھے جن میں اے ایس آئی انل ٹیکم بھی شامل تھے۔ حادثے میں سبھی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جبل پور لے جایا گیا ہے۔ اے ایس آئی انل ٹیکم کی کل رات وہاں علاج کے دوران موت ہو گئی۔
کار میں سوار پولیس اہلکار نرسنگ پور آرہے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا