سپول میں 10 کلو گانجہ برآمد

0
0

سپول، 11 اگست (یو این آئی) بہار کے ضلع سپول سے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے اہلکاروں نے 10 کلو گرام گانجہ ضبط کیا۔

ایس ایس بی 45 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ گورو سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ریفیوجی کالونی کے بینلی پٹی گاؤں سے اسمگلر گانجہ لے کر سرحدی چوکی نمبر 200,201 سے ہوکر جانے والے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر جوگل کشور کی قیادت میں 5 دیگر افراد کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے مذکورہ سرحدی چوکی نمبر کے قریب ناکہ بندی کر دی۔ اس دوران دیکھا گیا کہ ایک شخص اکیلا سامان لے کر نیپال سے ہندوستانی سرحدی علاقے میں داخل ہو رہا ہے۔ مذکورہ شخص جب ناکہ کے علاقے میں پہنچا تو ایس ایس بی کے جوانوں کو دیکھ کر بوری چھوڑ کرفرارہوگیا۔

مسٹر گورو نے بتایا کہ بوری کی تلاشی کے دوران 5 پیکٹوں میں رکھا گیا 10 کلو گرام گانجہ برآمد ہوا۔ برآمد شدہ گانجے کو بیرپور تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا