سپریم کورٹ نے انڈیا اتحاد کے نام سے متعلق دائر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا

0
0

نئی دہلی،// سپریم کورٹ نے جمعہ کو 26 سیاسی جماعتوں کے ذریعہ اتحاد کا نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) کا نام دینے کے لیے دائر کی گئی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔
جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے روہت کھیریوال کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔
بنچ نے کہا، ”آپ کون ہیں اس کو دائر کرنے والے؟ یہ مکمل طور پر عوامی مفادات کو کمترکر رہا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو آپ الیکشن کمیشن کے پاس جائیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ‘انڈیا’ کا لفظ کیوں استعمال کر رہی ہیں۔ یہ ہندوستانی آئین کے ضابطےکے خلاف ہے۔ درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو اتحاد کے نام کے طور پر ‘انڈیا’ کا نام استعمال کرنے سے روکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا