سپریم کورٹ میں 4ججوںکی حلف برداری

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍جسٹس کرشن مراری، جسٹس ایس. روندر بھٹ، جسٹس وی رام سبرامنیم اور جسٹس رشی کیش رائے نے پیر کو سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے انہیں اپنے عہدہ کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت میں ججوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے مطابق 34 ہو گئی ہے ۔ ججوں کی تعداد بڑھائے جانے اور فی الحال ایک بھی جگہ خالی نہ ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ میں بعض قوانین میں تبدیلی بھی ہو ئی ہے ۔ پہلے عدالت میں کم از کم دو جج کی بنچ سماعت کرتی تھی، لیکن اس میں تبدیلی کی گئی ہے ، جن کے تحت سات سال کی سزا تک کے جرم میں ضمانت، پیشگی ضمانت درخواستوں کے علاوہ منتقلی درخواستوں پر سنگل بنچ سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 34 ہونے کے ساتھ ہی اب تاریخ میں پہلی بار ملک کی سب سے بڑی عدالت میں 17 عدالتی کمروں میں کام کاج ہوگا، ابھی تک ان کی تعداد 15 تھی۔ قابل غور ہے کہ گذشتہ اگست میں پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے علاوہ ججوں کی تعداد 30 سے بڑھا کر 33 کرنے کی تجویز کومنظور کیا تھا اور صدر کی منظوری کے ساتھ ہی اس کی نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا