سپریم کورٹ الیکشن کمشنرز کی تقرری کے تنازع کی سماعت 15 مارچ کو کرے گی

0
0

یو این آئی
نئی دہلی؍؍ سپریم کورٹ چیف جسٹس کے بجائے ایک مرکزی وزیر سمیت دیگر پر مشتمل پینل کی سفارش پر الیکشن کمشنروں کی تقرری کے دسمبر 2023 کے (ترمیم شدہ) قانونی التزامات کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جمعہ کو سماعت کرے گی جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے بدھ کو عرضی گزاروں کے وکلاء کو بتایا کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے فہرست سازی کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں اور یہ معاملہ 15 مارچ کو درج کیا جائے گا۔
ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی ا?ر) کی جانب سے عرضی کا ذکر کیا تھا۔بنچ نے مسٹر بھوشن سے کہا، "ہمیں چیف جسٹس سے ایک پیغام موصول ہوا ہے۔ ہم اسے جمعہ کو درج کریں گے۔”وکیل پرشانت بھوشن نے منگل کو جسٹس کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔اے ڈی آر کے علاوہ کانگریس نے جیا ٹھاکر کی جانب سے بھی عرضیاں داخل کی ہیں۔
رٹ پٹیشن میں نئے ترمیم شدہ قانون کے بجائے ‘انوپ برنوال’ کیس میں آئینی بنچ کی ہدایات کے مطابق الیکشن کمشنروں کی تقرری کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔اے ڈی آر کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں کسی بھی دن عام انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے۔ اس لیے اس معاملے کی جلد سماعت کی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ "اب، ایگزیکٹو کے پاس دو الیکشن کمشنرز کی تقرری کرنے کی صلاحیت ہے، جو اسے نامناسب فائدہ دے سکتی ہے۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہے۔ اس لیے تقرری بھی منصفانہ ہونی چاہیے۔”کانگریس نے جیا ٹھاکر کی طرف سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے کہ وہ دسمبر 2023 میں نافذ نئے قانون کے التزامات کے مطابق دو الیکشن کمشنروں کی تقرری نہ کرے۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیا قانون آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصولوں کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ یہ انوپ برنوال بمقابلہ یونین آف انڈیا کے معاملے میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کے خلاف ہے۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر الیکشن کمشنروں کی فوری تقرری ضروری ہے۔عدالت عظمیٰ کی آئینی بنچ نے 2 مارچ 2023 کو کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کا تقرر صدرجمہوریہ کے ذریعہ ایک پینل کے مشورے پرکیاجائے گا۔ اس پینل میں وزیر اعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس آف انڈیا شامل ہوں گے۔گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ نئے قانون میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جگہ ایک مرکزی وزیر کو پینل میں رکھنے کا التزام ہے۔الیکشن کمشنر ارون گوئل نے 9 مارچ 2023 کو استعفیٰ دے دیا اور اس سے پہلے فروری میں ایک اور الیکشن کمشنر کی میعاد پوری ہوگئی تھی۔ مرکزی حکومت 15 مارچ تک دو کمشنروں کی تقرری کر سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا