ڈاکٹر رشمی سنگھ نے سوچھ دیوالی مہم میں حصہ لیا ، ماحول دوست دیوالی کا عہد کیا اور لائبریری ’ سادھنا‘ کااِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر نے آج یہاں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کمپلیکس جموں میں دیوالی کی تقریبات کا آغاز جوش و خروش کے ساتھ کیا۔اِس موقعہ پرکمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشمی سنگھ نے صدارت کی، اُنہوں نے محکمہ کے افسران سے بات چیت کی اور خوبصورت رنگولیاں بنانے اور مٹی کے چراغوں (دیپک) سے اس کی سجاوٹ کے لئے تعاون کی سراہناکی۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسزڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کی جسمانی طور خاص اِنسپکٹر چیتنا دیوی کی نادر اور منفرد تخلیقی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے محکمہ کے لئے پانی کا ایک خوبصورت واٹر فائونٹین تیار کیا ہے ۔ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ایڈیشنل کمشنر نمرتا ڈوگرہ اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ سوچھ دیوالی شبھ دیوالی ڈیجیٹل مہم میں بھی حصہ لیا اور مرکزی حکومت وزارتِ مکانات و شہری اَمور کے تحت ملک گیر سوچھ بھارت مشن 2.0 کے تحت ماحول دوست دیوالی کا عہد کیا ۔ اِس مہم سے کمشنر نے ماحول دوست مقامی مصنوعات کا اِستعمال کرنے ، سنگل یوز پلاسٹک سے پرہیز کرنے اور صاف اور سبز دیوالی منانے کا عہد کیا ۔اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور دفتر کے احاطے کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کے لئے اس مہم کا حصہ بنیں۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز اور دیگر افسران نے سوچھ دیوالی شبھ دیوالی مہم کے موضوع پر بنائے گئے محکمہ کے خصوصی سیلفی بوتھ پر تصاویر بھی کھینچیں۔اِس موقعہ کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے تمام سٹیٹ ٹیکسز فیملی بشمول شراکت داروں کو دیوالی کی مُبارک باد دی۔ کمشنر موصوفہ نے ماحولیات کو بچانے کے لئے ماحول دوست نقطہ نظر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کمشنر نے ملازمین اور افسران پر زور دیا کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک کے اِستعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ اُنہوں نے مختلف قسم کے کوڑاکرکٹ کو اس کے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے الگ کرنے پر بھی زور دیا اور اسے کم کرنے، دوبارہ اِستعمال کرنے اور رِی سائیکل کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔اِس سے قبل ڈاکٹر رشمی سنگھ نے آفس کمپلیکس کے گرائونڈ فلور پر محکمہ کی لائبریری ’ سادھنا ‘ کا اِفتتاح کیا۔کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے لائبریری کے قیام پر افسران کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لائبریری علم کا مرکز ہے نہ کہ صرف کتابوں کو محفوظ کرنے کی جگہ۔ اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اس سہولیت کو زیادہ سے زیادہ اِستعمال کریں۔