سٹنٹ بازوں پر فوری لگام لازمی!

0
0

زیادہ رفتار سے مراد مقررہ رفتار کی حد سے تیز گاڑی چلانا ہے۔جبکہ یہ حادثات کی ایک عام وجہ ہے اور سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔آئے دنوں بہت سارے نوجوان حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری ہے کیونکہ سوشل میڈیا اسٹار اور یو ٹیوبر بننے کا شوق رکھنے والے نوجوان زیادہ ویوز اور سبسکرائبر بنانے کے چکر میں اعلیٰ اقسام کی موٹر سائیکل خرید کر اس قدر سٹنٹ لگاتے ہیں جو جہاں ایک طرف ٹریفک قوانین کی دھجیاں اُراتے ہیں وہیں یہ سٹنٹ ان نوجوانوں کی موت کی وجہ بنتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں پیر پنجال کے علاقہ پونچھ میں بھی اس طرح کا ایک حادثہ دیکھنے کو ملا،بعد آزاں جس کی ایک وڈیوں بھی سامنے آئی کہ کس طرح ایک بائک سوار نوجوان ایک نجی بس سے جا ٹکراتا ہے اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو جاتی ہے ۔ کرتب بازی کے چکر میں جہاں ان نوجوانوں کو اپنا نقصان ہوتا ہے وہیں یہ راستت چلتے مسافرین ، دیگر گاڑیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ان سٹنٹ بازوں کو سوشدل میڈیا پر دیکھ کر دیگر نو عمر بچوں کا رحجان بھی اس طرف بڑھنے لگتا ہے وہیں وہ اپنے والدین کو بھی اس چیز کیلئے پریشان کرتے ہیں کہ ہمیں موٹر سائل خرید کر دی جائے تا کہ ہم بھی موٹر سائکل چلائے جس کے نتائج پھر کیسے آتے ہیں وضاحت کی مزید ضرورت نہیں ۔ اس کے علاوہ نجی گاڑیاں بھی کئی روٹوں پر ڈرائیور حضرات اس قدر تیزر رفتاری سے چلاتے ہیں جو کئی جانو ں کا ذمہ دار بنتے ہیں ۔ تیز رفتاری کس طرح حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس کی وجہ یہ کہ تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے وقت، غیر متوقع حالات پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے دستیاب وقت نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔ یہ ڈرائیوروں کے لیے اچانک آنے والی رکاوٹوں، ٹریفک میں تبدیلی، یا سڑک کے خطرات کا فوری جواب دینا مشکل بنا سکتا ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کو روکنے کیلئے درکار فاصلہ تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ جاتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر، تصادم سے بچنے کے لیے گاڑی کو بروقت روکنا مشکل ہو جاتا ہے، خاص طور پر ہنگامی حالات میں تیز رفتار گاڑی کا کنٹرول برقرار رکھنا مشکل بنا دیتا ہے، جس سے کنٹرول کھونے اور رکاوٹوں یا دیگر گاڑیوں سے ٹکرانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ جب تیز رفتاری سے تصادم ہوتا ہے تو ہلاکتوں اور سنگین چوٹوں کے امکانات نمایاں طور پر زیادہ ہوتے ہیں۔وہیں ان خطرات کو کم کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہمیشہ رفتار کی حدوں کی پابندی کریں، سڑک کے حالات کے مطابق رفتار کو ایڈجسٹ کریں، اور محفوظ اور قابل کنٹرول رینج کے اندر ڈرائیو کریں ۔علاوہ ازیں کرتب بازی کے چکر میں مگن ان سٹنٹ بازوں پر بھی شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے جو جہاں اپنی جانوں کے ساتھ کھیلتے ہیں وہیں دیگر مسافرین کیلئے خطرہ جان ہیں ۔ اسلئے سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانا نہ صرف انفرادی ڈرائیوروں کی ذمہ داری ہے بلکہ اس کیلئے ٹریفک قوانین کے مناسب نفاذ اور تیز رفتاری کی حوصلہ شکنی کیلئے عوامی آگاہی مہم کی بھی اشد ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا