سٹنٹ بازوں پر شکنجہ کب تک ؟

0
0

جاری روڈ سیفٹی ماہ کے چلتے یوٹی جموں و کشمیر سمیت پورے ملک میں اس مہینے کو محکمہ ایم وی ڈی ، ٹریفک پولیس اور دیگر سڑکوں کی حفاطت کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے بڑے ہی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔ جگہ جگہ مختلف قسم کی تقریبات کا انعقاد کر عام لوگوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بیدار کیا جا رہا ۔ جو قابل تعریف ہے ۔ مگر جہاں محکمہ ایم وی ڈی و دیگر ادارے عام مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو سڑک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں ۔ انہیں بیدار بھی کر رہے ہیں وہیں ۔ ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ آئے دنوں بہت سارے نوجوان حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ سٹنٹ بازی ہے، کیونکہ سوشل میڈیا اسٹار اور یو ٹیوبر بننے کا شوق رکھنے والے نوجوان زیادہ ویوز اور سبسکرائبر بنانے کے چکر میں اعلیٰ اقسام کی موٹر سائیکل خرید کر اس قدر سٹنٹ لگاتے ہیں جو جہاں ایک طرف ٹریفک قوانین کی دھجیاں اُراتے ہیں وہیں یہ سٹنٹ ان نوجوانوں کی موت کی وجہ بنتے ہیں ۔ کرتب بازی کے چکر میں جہاں ان نوجوانوں کو اپنا نقصان ہوتا ہے وہیں یہ راہ چلتے مسافرین ، دیگر گاڑیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ان سٹنٹ بازوں کو سوشل میڈیا پر دیکھ کر دیگر نو عمر بچوں کا رحجان بھی اس طرف بڑھنے لگتا ہے وہیں وہ اپنے والدین کو بھی اس چیز کیلئے پریشان کرتے ہیں کہ ہمیں موٹر سائل خرید کر دی جائے تا کہ ہم بھی موٹر سائیکل چلائے جس کے نتائج پھر کیسے آتے ہیں وضاحت کی مزید ضرورت نہیں ۔ اس کے علاوہ نجی گاڑیاں بھی کئی نوجوان اس قدر تیزر رفتاری سے چلاتے ہیں جو کئی جانو ں کا ذمہ دار بنتے ہیں ۔ تیز رفتاری کس طرح حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس کی وجہ یہ کہ تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے وقت، غیر متوقع حالات پر ردعمل ظاہر کرنے کیلئے دستیاب وقت نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔ یہ ڈرائیوروں کیلئے اچانک آنے والی رکاوٹوں، ٹریفک میں تبدیلی، یا سڑک کے خطرات کا فوری جواب دینا مشکل بنا سکتا ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔وہیں ان خطرات کو کم کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہمیشہ رفتار کی حدوں کی پابندی کریں، سڑک کے حالات کے مطابق رفتار کو ایڈجسٹ کریں، اور محفوظ اور قابل کنٹرول رینج کے اندر ڈرائیو کریں ۔علاوہ ازیں کرتب بازی کے چکر میں مگن ان سٹنٹ بازوں پر بھی شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے جو جہاں اپنی جانوں کے ساتھ کھیلتے ہیں وہیں دیگر مسافرین کیلئے خطرہ جان ہیں ۔ اسلئے سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانا نہ صرف انفرادی ڈرائیوروں کی ذمہ داری ہے بلکہ اس کیلئے ٹریفک قوانین کے مناسب نفاذ اور تیز رفتاری کی حوصلہ شکنی کیلئے عوامی آگاہی مہم کی بھی اشد ضرورت ہے ۔تاہم محکمہ ایم وی ڈی کو بھی چاہئے جاری روڈسیفٹی ماہ کے چلتے ان سٹنٹ بازنوجوانوں کو بیدار کریں اور ٹریف قوانین سے آگاہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا