قاہرہ ، 17 اگست (یواین آئی) سوڈان کے وزیر تعلیم محمود سر الختم جمعہ کی شام مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں اچانک انتقال کر گئے۔
ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سوڈانی وزیر قاہرہ کے جنوب میں الجیزہ میں واقع ایک ہوٹل میں موجودگی کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ معائنے پر معلوم ہوا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں جس کے بعد ان کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی معلومات کے مطابق سوڈانی وزیر ذیابیطس کے مریض تھے۔ وہ علاج کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ قاہرہ پہنچے تھے۔
ڈاکٹروں کے مطابق الختم کی موت دل کے سنگین مسئلے کی وجہ سے ہوئی۔قاہرہ میں سوڈان کے سفارت خانے کو وزیر کی وفات سے مطلع کر دیا گیا۔اس سلسلے میں ضروری کارروائی کے بعد استغاثہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔