ےو این این
خرطوم ´//سوڈانی صدر عمر البشر کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ طبی تنظیموں کے مطابق ہلاک شدہ شخص ہیلتھ ورکر تھا۔ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد ملک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج تھے۔ مظاہرین کی جانب سے سوڈانی صدرسے استعفی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ مشرقی افریقی ملک سوڈان میں گزشتہ برس دسمبر سے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔