سوڈان میں صدر بشیر نے سینٹرل بینک کے گورنر کو برطرف کیا

0
0

یو این آئی
خرطوم، سوڈان کے صدر عمر البشیر نے سینٹرل بینک کے گورنر محمد خیر الزبیر کو بدھ کے روز برطرف کرکے ان کی جگہ ڈپٹی گورنر حسین یحیی جانگول کو گورنر مقرر کر دیا۔ صدر کے دفتر نے کہا کہ صدر مارشل عمر حسن احمد البشیر نے آج مسٹر حسین یحیی جانگول کو سینٹرل بینک کا گورنر مقرر کیا۔ مسٹر جانگول اس سے پہلے ڈپٹی گورنر کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ شمالی افریقی ملک سوڈان میں بریڈ اور دیگر ضروری خوردنی اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف گزشتہ دسمبر سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صدر بشیر نے 22 فروری کو ملک میں ایک سال کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کرکے کابینہ اور مقامی حکومتوں کو تحلیل کر دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا