جوبا، 17 جولائی (یو این آئی) شمالی جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں 05 سے 10 سال کی عمر کے بچوں میں خسرہ سے 31 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو حال ہی میں جنگ زدہ سوڈان سے واپس آئے تھے۔
صحت کے حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
ریاستی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈوول بیم کیوگوانگ نے کہا کہ خسرہ کے شکار تقریباً 700 بچوں کو بینٹیو کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ "ہم نے خسرہ سے 31 اموات ریکارڈ کی ہیں اور 700 بچے بینٹیو کے سرکاری ہسپتال میں داخل ہیں۔”
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق خسرہ پیرامائکسو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اور عام طور پر براہ راست رابطے اور ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے۔