ڈی سی راجوری نے کیا مختلف پنچایتوں میں بیت الخلاءکی تعمیر کا معائنہ
عمرارشدملک
راجوریسوچھ بھارت مشن کے تحت ضلع راجوری کے دیہی علاقوں میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال کی نگرانی میں بیت الخلاءکی تعمیر کا کام انقلابی سطح پر جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق دس مارچ 2018 سے ضلع راجوری میں ایس بی ایم کے تحت دیہی علاقوں میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت پر بیت الخلاءکی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جس کے بعد ابھی تک یعنی 20دنوں میں محکمہ دیہی ترقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چند دنوں میں ہی ہزاروں بیت الخلاءمختلف دیہاتوں میں تعمیر کر لوگوں کو سونپ دئے اور ابھی بھی کام جاری ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے سخت ہدایت دی ہے کہ ہر گھرمیں بیت الخلاءتعمیر ہونا چاہیے اور جو منع کرے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اگر محکمہ کے ملازمین کسی جگہ غلط کرےں گے تو ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائےگی ۔ وہیں محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج سے تعلق رکھنے والے چھوٹے بڑے تمام ملازمین نے دن رات بیت الخلاءکی تعمیر کے لئے صرف کر دئے تاکہ ہدف مکمل ہوسکے ۔ ضلع پنچایت آفیسر راجوری ظہیراحمد کیفی نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت پر ہر پنچایت تک پہنچ کر تعمیر کا جائزہ لیا تاکہ ہر ایک گھر میں بیت الخلاءکی تعمیر ہوسکے۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے بھی اچانک دوردراز اور سرحدی پنچایتوں کا دورہ کیا اور ایس بی ایم کے تحت بیت الخلاءکی تعمیر کا معائنہ کیا اس دوران ان کے ہمراہ بی ڈی او زبیر خان بھی موجود تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے اس دوران مختلف علاقوں کے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور دیگر تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور لوگوں کے مسائل بھی سنے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ چند ہی دنوں میں دن رات کی کوششوں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں بیت الخلاءکی تعمیر کو یقینی بنایا اور جلد ہی ضلع راجوری کے تمام دیہی علاقوں میں بیت الخلاءکی تعمیر مکمل ہوجائےگی۔