سوچھتا ہی سیوا مہمـ:محکمہ دیہی ترقی پونچھ کے زیر اہتمام گورنمنٹ

0
0

ہائر سیکنڈری اسکول جھلاس میں سوچھتا ابھیان ریلی کا اہتمام
لازوال ڈیسک
پونچھ// محکمہ دیہی ترقی پونچھ نے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جھلاس میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔سوچھتا ہی سیوا مہم ہر سال 15 ستمبر کو شروع ہوتی ہے اور یہ 2 اکتوبر (گاندھی جینتی) کو اختتام پذیر ہوتی ہے۔ مہم کے دوران آر ڈی ڈی کے محکمے کی طرف سے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پنچایت سطح پر سوچھتا دوڑ، پینٹنگ مقابلے، سوچھتا عہد، نکڑ ناٹک وغیرہ جیسی سرگرمیاں شروع کی جاتی ہیں۔ اس سال سوچھتا ہی سیوا مہم کا تھیم ہے *کچرے سے پاک ہندوستان*اس تقریب کا مقصد صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور طلباء کو اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے اور کوڑے سے پاک رکھنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینا تھا۔مقررین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صفائی کی اہمیت اور ماحول پر اس کے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں اور اسکولوں کے ارد گرد کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ عہدیداروں نے طلبہ کو سوچھ ابھیان (کلین انڈیا مشن) کی شروعات اور اس کے بانی کے بارے میں بھی روشناس کرایا۔اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر نے سوچھتا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی کا آغاز گورنمنٹ ہائر سیکنڈ سکول سے ہوا اور مین چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا