’سوچھتا ہی سیوا :سوچھ بھارت مشن کی اہمیت پر بیداری مہم کو تیز کرنا ہے‘

0
0

سی بی سی جموں و کشمیراور لداخ اور اس کے فیلڈ دفاتر سوچتا ہی سیوا کے تحت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کررہے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن جموں و کشمیر، لداخ اور اس کے پورے فیلڈ دفاتر نے آج سوچھتا ہی سیوا کے تحت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔وہیںاس مہم کے تحت سی بی سی ادھم پور نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول جگانو ادھم پور، سی بی سی کٹھوعہ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ستواری، جموں اور سی بی سی راجوری کے ہائر سیکنڈری اسکول، سنکاری، راجوری میں سوچھتا ہی سیوا پر ایک روزہ مربوط آؤٹ ریچ اور کمیونیکیشن پروگرام کا انعقاد کیا۔ واضح رہے ان پروگراموں کا مقصد سوچھ بھارت مشن کی اہمیت پر بیداری مہم کو تیز کرنا ہے جس کا مقصد ہندوستان کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانا اور ہندوستان کو سبز اور صاف ستھرا بنانا ہے۔اس دوران سی بی سی کے فیلڈ دفاتر کے زیر اہتمام دن بھر کے پروگراموں کے دوران مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں سیمینار، سوچھتا ہی سیوا اور شرمدان سرگرمی پر ماہر لیکچررز شامل ہیں۔وہیںطلباء اور این سی سی کیڈٹس کی ریلیاں جو سوچھتا پر پلے کارڈز دکھا رہی تھیں، فیلڈ دفاتر کے ذریعے بھی نکالی گئیں جو عوام میں بیداری پھیلانے کے لیے مختلف علاقوں سے گزریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا