سوپور میں ملی ٹینٹ معاون گرفتار :پولیس

0
0

سری نگر،//شمالی کشمیر کے سوپور میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ملی ٹینٹ معاون کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے گرینیڈ برآمد کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس، 22آر آر اور 179بٹالین سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ملی ٹینٹ معاون جس کی شناخت عارف حسین بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن منڈجی سوپور کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار اعانت کار پاکستانی ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔
موصوف ترجمان کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران ملی ٹینٹ معاون نے اعتراف کیا کہ وہ دہشت گردوں کا ساتھی ہے ۔
ان کے مطابق گرفتار نوجوان کی نشاندہی پر ایک ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 4/2024اور یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا