سووچھتا خصوصی مہم 3.0 کے تحت محکمہ بائیو ٹیکنالوجی میں زیر التواء معاملات کو نمٹانے کا کام زور و شور سے جاری

0
0

لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ مختلف معاملات کے زیر التواء کو کم کرنے کے اپنے عہد کو پورا کرنے کے لیے، بایو ٹکنالوجی کے محکمے نے اپنے خود مختار اداروںکے ساتھ مل کر زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0کے تحت رفتار کو جاری رکھا ہے۔تاہم اس کے تیسریہفتے میں مختلف زیر التوا معاملاتکونمٹانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ دریںا ثناء وی آئی پی حوالہ جات، عوامی شکایات، ریکارڈ کا انتظام، اسکریپ کو ٹھکانے لگانا اور دفتر اور بیرونی جگہوں کو آزاد اور خوبصورت بنانا جیسے مسائل کا ازالہ کیا گیا۔وہیںمہم کے تحت، تیسرے ہفتے تک، محکمہ اور اس کے اے بیزاور پی ایس یوزنے 20,100 سے زیادہ فزیکل فائلوں کو ختم کیا ہے اور 370 سے زیادہ ای فائلوں کو بند کیا ہے۔وہیں 42,000 مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی کر دی گئی ہے اور اسکریپ اور ناقابل استعمال مواد کو ٹھکانے لگا کر تقریباً 6.9 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اب تک زیر التواء عوامی شکایات اور وی آئی پی ریفرنسز کو 80 فیصد نمٹا دیا گیا ہے۔ بیرونی جگہوں کو خوبصورت بنایا گیا ہے اور دوبارہ تخلیق کے علاقے بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا