سونمرگ شاہراہ بند،بیکن کی کاروائی،شاہراہ آمد و رفت کیلئے بحال
مختار احمد
گاندربل؍؍بھاری برفباری کے بعد سونمرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودہ گرآیا ہے جس کی وجہ سے نالہ سندھ میں پانی کا رْخ سری نگر لیہ شاہراہ کی طرف ہوا ہے اور پانی سڑک پر سے بہہ رہا ہے اور شاہراہ پر کسی بھی طرح کا عبور و مرور بند ہوگیا ہے تاہم بیکن کی 122RCCنے مشینیں برفانی تودے کو صاف کرنے کے لیے لگا دی گئیں دیر گئے ملی اطلاع کے مطابق شاہراہ پر گر آئے برفانی تودے کو کافی مشقت کے بعد ہٹا دیا گیا ہے اور اگر موسم سازگار رہا تو جمعرات سے شاہراہ پر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ دریں اثنا سونمرگ میں موجود سیاح اور دیگر لوگوں کو زڈ موڈ ٹنل سے گگنگیر تک پہنچایا جارہا ہے۔واضع رہے ماہرین نے پہلے ہی گاندربل کے 2200 میٹر کے اْونچے علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی پیشن گوئی کی ہوئی ہے اور لوگوں کو احتیات برتنے کو کہا گیا ہے۔