سونمرگ کے ہنگ علاقے میں برفانی تودہ گرا آیا ،کوئی جانی نقصان نہیں

0
0

مختار احمد
سونمرگ؍؍سیاحتی مقام سونمرگ کے ہنگ علاقے میں جمعہ کی دوپہر ایک بھاری برفانی تودہ گر آیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب سونمرگ کے ہنگ علاقے میں ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جو سری نگر لیہ شاہرا پر رْکا اگرچہ تودے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تودے سے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس آرمی ڈیزاسٹر منیجمنٹ بیکن اور مقامی لوگوں پہنچے اور بچاو کاروائی شروع کردی گئی۔ایک ڈرائیور جس کی گاڑی تودے کی زد میں آگئی تھی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جب وہ ہنگ کے مقام پر پہنچے کہ اچانک برفانی تودا گر یا اور اس کی اور اس کے گے جارہی ایک گاڑی جس میں سیاح موجود تھے اس کی زد میں گے تاہم اْس نے فورا اپنی گاڑی سے سیاح کو نکال دیا جبکہ اْس کے آگے والی کی گاڑی کا اْس نے پچھلا شیہشہ توڑ کر اس میں سوار سیاحوں اور ڈرائیور کو نکالا۔دریں اثنا شاہراہ سے پسی ہٹانے کا شروع کر دیا گیا اور آخری اطلاع ملنے تک یہ کاروائی جاری تھی۔واضع رہے ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے گاندربل کے 2300 میر والے اْوپری علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا