مقامی لوگوں نے کیا سونمرگ میں فائرسروس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ
مختار احمد
گاندربل؍؍سیاحتی مقام سونمرگ میں پیر کی شام آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک نجی ہوٹل کو نقصان پہنچا ۔اطلاعات کے مطابق گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں پیر کی شام کو آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہوٹل کو نقصان پہنچا، ذرائع کے مطابق سونمرگ میں واقع گلیشیر ہائٹس ہوٹل میں پیر کی شام اچانک آگ کے شعلے بڑھک اْٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی آگ نے سارے ہوٹل کو اپنی لپیٹ میں لیا اگرچہ مقامی لوگوں اور فائیر سروس عملے نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم تک تک آگ نے ہوٹل کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا ۔
پولیس نے ایک معاملہ درج کیا اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے مقامی لوگوں نے الزام عاید کیا کہ سیاستی مقام میں فائیر سروس کی عدم دستیابی کی وجہ سے آگ کو وقت پر قابو نہیں پایا گیا ہے لوگوں نے الزام لگایا کہ اگرچہ صوبائی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ گاندربل نے کئی بار سونمرگ میں ایک فائیر سروس سٹیشن قائم کرنے کی یقین دہانی کی تاہم ج تک زمینی سطح پر کچھ نہیں کیا گیا لوگوں نے ایک بار پھر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے بغیر تاخیر کے سونمرگ میں ایک فائیر سروس سٹیشن قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واردات کو وقت پر قابو پایا جاسکے۔