سونمرگ تھاجواس میں ایک اور حادثہ

0
0

گلیشیر پر سلیج برف کے گڑھے میں جا گرا، سیلج سوار لاپتہ دو سیاحوں کو بچایا گیا
مختار احمد
گاندربل؍؍ سونمرگ کے تھاجواس گلیشیر پر سلیج پر سواری کرنے کے دوران سلیج برف میں دھنسنے سے ایک مقامی سیلج والا لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ دو سیاحوں کو بچایا گیا ہے۔تاہم بچاو کاروائی جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق سونمرگ سیر پے آئے دو سیاح اور ایک مقامی سلیج سوار اچانک تھاجواس گلیشیئر میں برف کے ایک گڑھے میں گر گئے جب وہ سلیج پر سواری کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی یہ خبر پھیلی، سونمرگ پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں اور موقع پر موجود دیگر سیاحوں نے سیاحوں کی جوڑی کو بچایا جبکہ ایک مقامی سلیج سوار برف کے گڑھے میں پھنسا ہوا ہے اور آخری اطلاع ملنے تک وہ لاپتہ تھا، پولیس مقامی لوگوں اور دیگر بچاو ایجینسیوں نے لاپتہ شخص کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق لگاتار درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گلیشر پر موجود برف کئی مقامات پر پگل کر نرم ہوگئی ہے جس سے اس طرح کے حادثات پیش آنے کے اہتمال لگے ہیں واضع رہے تقریبا ایک ہفتہ قبل مہاراشٹر کے ایک سیاح کی تھجواس گلیشیئر پر اسی برف کے گڑھے میں گرنے سے موت ہو گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا