سوما برمن نے آڈیٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

0
0

نئی دہلی، (یواین آئی)محترمہ سوما رائے برمن نے اتوار کو ملک کے نئے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔محترمہ برمن انڈین پبلک اکاؤنٹس سروس کی 1986بیچ کی افسر ہیں اور انہوں نے ملک کے 24ویں کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کے طورپر عہدہ سنبھالا ہے ۔وہ دہلی یونیورسٹی سے ایم فل ہیں۔
انہوں نے 33سال کے اپنے طویل کریئرمیں داخلہ،اطلاعات و نشریات،صنعت،خزانہ،انسانی وسائل،نقل و حمل،جہاز رانی سمیت کئی وزارتوں میں اہم عہدوں پر کام کیا ہے ۔وہ مرکزی پنشن اکاؤنٹنگ دفتر کی سربراہ رہی ہیں۔وہ اقتصادی معاملوں کے محکمے میں سکریٹری کے طورپر‘ بجٹ سیکشن’میں اپنی خدمات دینے کے ساتھ ہی کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کے دفتر میں ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے سی جی اے میں اڈیشنل آڈیٹر جنرل کے طورپر بھی کام کیا ہے ۔مرکزی حکوتم میں عوامی مالیات کے انتظام کے شعبے کو اور مضبوط بنانے کے لئے انہوں نے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا