سول ڈیفنس کے ماہرین نے شرکاء کو سول ڈیفنس کی جانکاری دفراہم کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سول ڈیفنس، جموں کے زیر اہتمام جانی پور کالونی، جموں میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام سول ڈیفنس، جموں نے ڈپٹی ایس پی، انیتا پوارکی نگرانی میںکیا تھا۔وہیںپروگرام میں علاقہ کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے ماہر نے شہریوں کو فرسٹ ایڈ، سی پی آر، چاکنگ، فائر فائٹنگ اور منشیات کی لت کے بارے میں آگاہی دی۔ تاہم پروگرام کے کے دوران مذکورہ بالا موضوعات پر سول ڈیفنس کی ٹیم کی جانب سے مظاہرہ پیش کیا گیا۔ اس آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد شہریوں کو قدرتی یا انسان ساختہ آفات کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔