سولنکی نے انتخابات کے لیے پارٹی یونٹوں کو تیار کر نے کی سرگرمیاں شروع کیں

0
0

جموں میں سینئر لیڈران، ڈی سی سی صدور اور فرنٹل ونگ کا اجلاس طلب کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اے آئی سی سی انچارج جموں و کشمیر امور بھرت سنگھ سولنکی نے آج بھاجپا پر سخت حملہ کرتے ہوئے مختلف محاذوں پر ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے بی جے پی کے خلاف جارحانہ مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔وہیں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سولنکی نے کہاکہ جھوٹے پروپیگنڈے کو شکست دینے اور بوتھ کی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے پارٹی کی بنیادی اکائیوں خاص طور پر ضلع، بوتھ اور بلاک یونٹس کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے جنگی بنیادوں پر تیاررہنا ہوگا۔ سولنکی نے کہا کہ بوتھ ہی کامیابی کی کلید رکھتے ہیں۔اس موقع پرصدر پی سی سی وقار رسول وانی، اے آئی سی سی جوائنٹ سیکریٹری منوج یادو، ورکنگ صدر رمن بھلا کی موجودگی میں پانچ لوک سبھا حلقوں کے لیے اے آئی سی سی کے مقرر کردہ کوآرڈینیٹروں، اضلاع کے انچارجوں، جموں و کشمیر کے ضلعی صدور اور فرنٹل ہیڈز کے اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سولنکی نے ان باتوں کا اظہار کیا جہاں پارٹی کے کئی دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے ۔اس موقع پرمہم کمیٹی تارا چند، سینئر نائب صدر ،مولہ رام کے علاوہ رویندر شرما، یوگیش ساہنی، حاجی عبدالرشید، نریش گپتا (تمام ایل ایس کوآرڈینیٹر) اور نائب صدور اندو پوار، یش پال کنڈل، ششی شرما، پون رینا، نریندر گپتا، عابد ایاز، بلبیر سنگھ، پیارے لال شان شکیل میر، تمام جنرل سکریٹری، ڈی سی سی کے صدور شبیر خان، منموہن سنگھ، پنکج ڈوگرا، سنجیو شرما، کھجوریا، شیخ مجیب، پرویز وانی، آصف نقیب، امتیاز خان، ساحل فاروق، شیو کمار، شمیمہ، آکاش بھارت وجے شرما، اجے لکھوترا، کرن بھگت، مدن چلوترا، راجندر سنگھ نتھو ،بلال رشید و دیگران موجود تھے ۔وہیںسولنکی نے ضلع صدور کو ہدایت دی کہ وہ تمام سطحوں پر کامل تال میل قائم کریں اور بوتھ یونٹوں اور بی ایل اے کو مضبوط کرنے کے عمل کو تیز کریں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ دیگر حریف جماعتوں سے آگے رہیں اور تنظیمی سیٹ اپ میں کوئی لوپ ہول نہ چھوڑیں۔اس دوران سولنکی نے تمام 20 اضلاع اور فرنٹل ونگز کے تمام تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس شیپ نے تمام بلاک اور اسمبلی سطحوں پر جارحانہ طور پر مہم چلائی ہے اور کوآرڈینیٹروں کو ضلع، لوک سبھا حلقوں اور پی سی سی اور اے آئی سی سی کے درمیان پل کے طور پر بتایا کہ وہ مختلف سرگرمیوں کو مربوط کریں گے اور رائے دیں گے۔وہیںپی سی سی کے صدر وقار رسول وانی نے بی جے پی کے تفرقہ انگیز ایجنڈے کے خلاف خبردار کیا ۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے مسائل نجات پانے کے لیے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پارٹی کو ان کی شکایات کو اجاگر کرنا ہے اور بی جے پی کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے لوگوں کی توجہ حقیقی مسائل کی طرف مبذول کرانی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا