سوشیل شرما کی قیادت میں مزدوروں کا احتجاج

0
0

این ایچ پی سی کو مسائل ومطالبات حل کرنے پر دیا زور
عمران شاہ
کشتواڑ //آج یہاں کشتواڑ کے این ایچ پی سی کملکس میں مزدور یونین سی آئی ٹی یو کے بنیر تلے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ اس دوران سی آئی ٹی یو سنیئر لیڈر و کنسٹریکشن ورکرز لیبر یونین کے جرنل سکریٹری سوشیل شرما نے ورکران سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مزدوروں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ کی جانب سے ایتوار کی تنخواہ کاٹنے کے متعلق فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے،۔انہوں نے ریاستی و مرکزی حکومت سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ منیجمنٹ کو روکا جائے تاکہ مزدوروں کے ساتھ انصاف ہوسکے۔ ہم پرامن طریقے سے اپنے بات رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور منیجمنٹ پرامن طور پر ہمارے مسائل و مطالبات کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج چھوٹے پیمانے کا احتجاج ہے اگر منیجمنٹ نے فیصلہ واپس نہ لیا تو زوردار مہم چلائی جاہے گی، اوڑی کی طرز پر Project Schedule rate دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تن دہی سے اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں مگر نہ جانے کیوں مزدوروں کو ستایا جارہا ہے، کیا ہم آزاد ہندوستان کے باشندے نہیں، کیا ہم کو اس ملک کے اندر اپنی آواز اٹھانے کا حق نہیں، ہمارا مطالبہ انسانی بنیادوں پر ہمارے مسائل کا حل ہے۔میٹنگ میں تنویر احمد نقیب، اشرف احمد شیخ، سریش کمار، اختر حسین شیخ، موسن احمد شیخ، عبدالطیف، جاوید احمد، ککر سنگھ، نے بھی مزدوروں نے بھی خطاب کئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا