سوشل میڈیاپہ شرپسندی ناقابل برداشت تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی :پولیس سربراہ

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگرسوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو اکسانے اور بھارت کے خلاف پروپگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ اس سلسلے میں اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو اس سلسلے میں پہلے ہی آگاہ کیا گیا ہے کہ کئی عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے جذبات کو ابھارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس چیف ڈاکٹر ایس پی وید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوںکو تشدد کی طرف دھکیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سائبیر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پولیس نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ پولیس چیف کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے شر پسند عناصر غلط پیغامات ڈال رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو تشدد کی طرف دھکیلا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے نوجوانوں کو آگاہ کیا کہ سوشل میڈیا پر کئی عناصر اُن کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں ۔ پولیس چیف ڈاکتر ایس پی وید کے مطابق آئی ایس آئی ایس، لشکر طیبہ ، القاعدہ اور جیش محمد جیسی عسکری تنظیموں ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں اور ایسی تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ پولیس سربراہ سے جب پوچھا گیا کہ پانتھ چوک حملے کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے قبول کی ہے تو اُن کا کہنا تھا کہ سبھی عسکری تنظیموں کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں کے ایک ہی پالیسی ہے وہ یہ کہ انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق سرگرم عسکریت پسندوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائےگا۔ امر ناتھ یاترا شروع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہاکہ یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ ا نہوںنے کہاکہ سیکورٹی کے سلسلے میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور کسی کو بھی رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس سربراہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یاترا پر آئیں انہیں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سیکورٹی کے سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا