سوریا شکتی پلے گراؤنڈ ہوچک میں متھل کی مقامی کمیٹی کے زیر اہتمام آنجہانی کلجیت سنگھ میموریل ٹورنامنٹ کا انعقاد

0
0

کلجیت سنگھ بہترین کرکٹرتھے،تین سال قبل ایک حادثے میں زندگی کی جنگ ہار بیٹھے:سابق بی ڈی سی چیئرمین اکھڑال
محمد انیس شیخ
پوگل پرستان؍؍آنجہانی کلجیت سنگھ ولد نیک سنگھ ساکنہ متھل کی یاد میں آج سوریہ شکتی ہوچک کھیل کے میدان میں متھل گاؤں کی مقامی کمیٹی کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق بی ڈی سی اکھڑال کرلیپ سنگھ بالی نے سابق سرپنچ ہوچک تیرتھ سنگھ اور سابق نمبردار ہوچک پورن سنگھ کے ساتھ کیا۔تاہم افتتاحی تقریب کے بعد سابق بی ڈی سی چیئرمین نے میڈیا سے تبادلہ خیال کیا جہاں انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ آنجہانی کلجیت سنگھ ولد نیک سنگھ کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جو 3 سال قبل رامبن میں ایک حادثے کا شکار ہو گئے تھے اور وہ اس المناک حادثے میں اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کلجیت سنگھ ایک بہترین کرکٹر اور ایک اچھے انسان بھی تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا اور ان کی توجہ کھیلوں کی طرف مبذول کرانا ہے۔
وہیںآرگنائزر کمیٹی کے ایک ممبر سندیپ سنگھ نے بتایا کہ 18 ٹیمیں پہلے ہی رجسٹر ہو چکی ہیں اور امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 30 س ے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی اور انہیں اس ٹورنامنٹ کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے سالانہ کئی ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہے ہیں۔دریں اثناء میں سابق بی ڈی سی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پوگل پرستان کے مختلف مقامات پر نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان بنانے کی بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی اس کے لیے زمین عطیہ کرنے کو تیار نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا