سوربھ گانگولی بی سی سی آئی کے عہدہ صدارت پر فائز

0
0

یواین آئی
ممبئی؍؍ کرکٹ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سوربھ گانگولی بدھ کو انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سرکاری طور پر صدر مقرر کر دیئے گئے ۔ بی سی سی آئی کی ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں گانگولی کو سرکاری طور پر بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ گانگولی انڈین کرکٹ بورڈ کے 65 سال کی تاریخ میں پہلے سابق کرکٹر ہیں جنہیں اس ادارہ کے سربراہ کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ 33 ماہ سے عدالت عدالت عظمیٰ کی طرف سے مقرر منتظمین کی کمیٹی بی سی سی آئی کوسنبھال رہی تھی جس کی مدت بھی سابق کپتان کی تقرری کے ساتھ آج ختم ہو گئی۔ گانگولی نے بورڈ کے الیکشن افسر این گوپال سوامي کی موجودگی میں اپنا عہدہ قبول کیا۔ اس کے علاوہ سي اواے کے رکن اور ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی یہاں موجود تھے ۔گانگولی کے علاوہ چار دیگر عہدیداروں نے بھی سي اواے سے بورڈ میں اپنے اپنے عہدے سنبھالیں گے ۔ منتظمین کی کمیٹی کی صدارت سابق سی اے جی ونود رائے سنبھال رہے تھے جبکہ ڈائنانا ایڈولجی اور لیفٹیننٹ جنرل روی تھوڈگے دیگررکن تھے جو بورڈ کے کے کام کاج دیکھ رہے تھے ۔ رائے نے اس موقع پر کہا، "میں بی سی سی آئی کی ذمہ داری چھوڑتے ہوئے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔ پانچ سابق کھلاڑی انتظامیہ کا حصہ ہیں جس سے بہتر اور کچھ نہیں ہو سکتا ۔ اس کا نیا صدر ہمارے سب سے زیادہ کامیاب سابق کپتانوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ پانچ سال گزارے ہیں اور اب بی سی سی آئی کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ ان سے بہتر اس عہدے کو سنبھالنے والا اور کوئی نہیں تھا’’۔ انہوں نے کہا‘‘ہم عہدیداروں کے خاندانی تعلقات کو لے کر ہمیشہ شکوک و شبہات میں تھے ۔ ہمارا کام آئین کے مطابق انتخابات کرانا تھا اور وہ ہم نے کر دیا ہے ’’۔وہیں انڈین ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور سي اواے رکن ڈائنا ایڈولجي نے بھی گانگولی کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا‘‘میں سابق کرکٹر کے صدر منتخب ہونے سے بہت خوش ہوں۔ مجھے یقین ھے کہ وہ بی سی سی آئی کو نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا