سوربھ بھگت نے سکل ڈیولپمنٹ ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

حکومت جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی جدید اور اسپریشنل سکل ڈیولپمنٹ پر غور کر رہی ہے
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍حکومت نے جموں وکشمیر یوٹی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے مقصد سے مرکزی حکومت کو اس خطے میں منعقد کی جانے والی جدید اوراسپریشنل سکل ڈیولپمنٹ کی تربیت کے لئے ایک تجویز پیش کی ہے۔یہ جانکاری کمشنر سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے آج یہاں جموںوکشمیرسکل ڈیولپمنٹ مشن کی تیسری ایگزیکٹیوکمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔میٹنگ میں لائن ڈیپارٹمنٹوں کے نمائندوں کے علاوہ ڈی جی فائنانس ڈیپارٹمنٹ محمد سلطان ملک، مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم لینا پادھا، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ سدرشن کمار، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و حرفت ممتا دیوی، ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ سپورٹس سروسز اینڈ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ نیلم کھجوریا، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ پرشوتم لال اور ایس ڈی ڈی کے دیگر افسران ، این ایس ڈی سی اور ایم ایس ڈی اِی کے اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ کمشنر سیکرٹری موصوف نے مختلف محکموں کے درمیان ہنر مندی اقدامات پر ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ ضرورت سے بچنے اور جموںوکشمیر یوٹی کے ہنرمندی ماحولیاتی نظام کا مجموعی جائزہ لیا جاسکے۔اُنہوںنے ہدایت دی کہ محکمہ کی جانب سے کی گئی تقرریوں کے آدھار سیڈ پلیسمنٹ ڈیٹا پیش کیا جائے تاکہ حقیقت پسندانہ تصویر پیش کی جاسکے۔ کمشنر سیکرٹری نے سکولوں، صنعتوں اور سیاحتی محکموں میں قلیل مدتی سکل کورسز اور لائف سکلز شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ نوجوان خود روزگار کے حصول کے لئے فائدہ مند ہوں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں وکشمیر یوٹی اِنڈیا سکلز کمپٹیشن 2023ء میں حصہ لے رہا ہے ۔ اِس کے لئے رجسٹریشن فی الحال کیا جارہا ہے او ر1,600 سے زیادہ اُمیدواروں نے پہلے ہی مرکزی حکومت کے ذریعے شناخت کئے گئے 60 سے زیادہ سکل سیٹس میں مقابلوں کے لئے رجسٹر ہوچکے ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے جموں و کشمیر کے ہنر مند نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس موقعہ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اَپنی صلاحیتوں اور ہنر کا مظاہرہ کریں اور قومی مقابلوں میں جموںوکشمیر کی نمائندگی کریں اور جموںوکشمیر یوٹی کے لئے تمغے اور اعزازات حاصل کریں اور 2024ء میں فرائش میں منعقد ہونے والے عالمی ہنر مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لئے آگے بڑھنے پر زور دیا۔اِس سے قبل ایم ڈی جے کے ایس ڈی ایم نے مشن ڈائریکٹوریٹ کے کام کاج کے بارے میں ایک پرزنٹیشن پیش کرتے ہوئے ایجنڈا اور مشن ڈائریکٹوریٹ سے کی جارہی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی جو اِس وقت جموں و کشمیریوٹی میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا اور سنکلپ جیسی مرکزی معاونت والی سکیموں کو عملارہا ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ مشن نے جل جیون مشن جموں و کشمیر اور صنعت و حرفت محکمہ کے عاون سے نل جل مترا او رپی ایم وشوکرما سکیموں پر عمل درآمد شروع کیا ہے ۔ایم ڈی جے کے ایس ڈی ایم نے بتایا کہ مشن ایک مضبوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرنے کے عمل میں ہے تاکہ تربیت یافتہ اورہنر مند اُمیدواروں کو ریکارڈ اور ٹریک کیا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم آئی ایس کو تمام شراکت داروں اور مختلف محکموں کی رَسائی حاصل ہوگی جو جموںوکشمیر یوٹی میں مہارت کے مختلف اقدامات کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا