سوتیلی بیٹی سے عصمت دری کے مجرم والد کو بیس سال کی قید

0
0

پرتاپ گڑھ،18اگست (یواین آئی )اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے خصوصی جج (پاکسو ایکٹ ) پارول ورما کی عدالت نے سوتیلی بیٹی کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے شواہد کی بنیاد پر خاطی مجرم والد کو بیس سال قید و پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔
اے ڈی جی سی دیویش چندر ترپاٹھی نے اتوار کو بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے کی رہنے والی مقدمہ مدعیہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ 9 ستمبر 2019 کی شب دس بجے اس کا شوہر راکیش شراب کے نشہ میں دھت ہوکر دس سالہ سوتیلی بیٹی سے رات کی تاریکی میں چھیڑخانی کرتے ہوئے عصمت دری کی ،بیٹی جب درد سے چیخنے لگی تو اس نے لائٹ جلا کر دیکھا تو اس کا شوہر بیٹی کا گلا گیس پائپ سے دبا کر جان سے مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔بیٹی نےبتایا کہ والد تین سال سے اس کے ساتھ عصمت دری کر رہے تھے ۔پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مناسب دفعات میں ایف آئی آر درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کیا۔
عدالت نے ہفتہ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی مجرم والد کو بیس سال قید و پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، اور جرمانہ کی رقم متاثرہ لڑکی کو دینے کا حکم دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا