سوالمبی ابھیان کے تحت تمام

0
0

اضلاع میں روزگار کے مراکز کھلیں گے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سودیشی جاگرن منچ اپنے سواولمبی ابھیان کے تحت مارچ کے مہینے میں ہی ملک کے تمام اضلاع میں روزگار پیدا کرنے کے مراکز کھولے گا۔سودیشی جاگرن منچ، جو مقامی لوگوں کو فروغ دیتا ہے، اب تک 325 اضلاع میں خود روزگار مراکز کھول چکا ہے۔سواولمبی ابھیان کے سربراہ پروفیسر بھگوتی پرساد شرما نے کہا کہ ہم ملک کے تمام اضلاع میں کھولے جانے والے روزگار پیدا کرنے والے مراکز میں دو طریقوں سے کام کریں گے، پہلا، ہم انہیں ان کمپنیوں یا اداروں کو فراہم کرائیں گے جن کو تربیت یافتہ کارکنوں کی ضرورت ہے، اور ساتھ ہی وہ لوگ جو اپنا کام کھولنا چاہتے ہیں ان کو کاروبار سے متعلق سبھی طرح کی معلومات، تربیت، قرضوں اور مارکیٹنگ میں مدد کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہم 23 مارچ کو سنکلپ دیوس منانے جارہے ہیں اور نامور سنت سری سری روی شنکر اس پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس دن تک ملک کے تمام 700 اضلاع میں ’’ضلعی روزگار پیدا کرنے کے مراکز‘ قائم ہو جائیں گے۔ تمام روزگار پیدا کرنے والے مراکز پر 11+200 رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو 23 مارچ کو شام 5 سے 7 بجے تک ایک پروگرام میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی 30 بڑی تنظیمیں اس سواولمبی ابھیان میں سودیشی جاگرن منچ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ جس کے تحت نوجوانوں کو اپنا روزگار پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ انہیں تربیت بھی دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ ٹریننگ کیمپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا