اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں:علمائے کرام
لازوال ڈیسک
مینڈھر؍؍مینڈھر کے سوئیاں میں بابا حافظ صاحب علیہ رحمتہ کا یک روزہ سالانہ عرس پاک بڑی شان وشوکت کے ساتھ منایا گیا۔ وہیں اس موقع پر ختمہ المعظمت تلاوت قران اور ذکر و اذکار ہوا بعدہ علمائ کرام نے تعلیمات اولیاء کرام پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں ۔برصغیر پاک وہند میں اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اولیاء کرام کی تعلیمات سے پھیلا ہے۔ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ اولیا ء اللہ نے انسانیت سے محبت اور مذمت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایا۔آج بھی اولیاء کرام کا فیض جاری ہے۔ اولیاء کرام نے اللہ تبارک تعالیٰ اور نبی کریمؐکی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ اولیا ء و صوفیاء نے بھوک، جبر، افلاس اور تنگدستی جیسی صعوبتیں جھیل کر بھی اپنے اخلاق و کردار سے چٹائی پہ بیٹھ کر انقلاب پیدا کیا۔ اولیاء کرام کی سیرت و صورت اور اخلاق و کردار نے بت پرستوں کو خدا پرست بنا دیا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان جیسا کردار اپنائیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اولیا ئے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ اس موقع پر مولانا سید اخیار حسین شاہ، مولانا حافظ شکیل، ماسٹر یونس خان، ایاز خان کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔