”سنے گا کون اس سرکار کے شائد کان ہی نہیں “ آنگن واڑی ورکرز سڑکوں پر چلا رہی ہیں کوئی سننے والا نہیں سجاد احمد کچلو کا ریاست کی موجودہ صور ت حال پر اظہارر تشویش ۔ مخلوط سرکار پر حملہ

0
0

مشتاق احمد دیو
کشتواڑ // کچلو نے کہا کہ ریاستی عوام اب کف افسوس مل رہی ہے کہ 2014 میںانہوں نے کتنی غلطی کی ہے نیشنل کانفرنس کے عہد حکومت میں وقت پر غلہ ہی نہیں مُفت بھی دیا جاتا تھا بجلی کی معقول فراہمی کی جاتی تھی ،ملازموں کے مسائل حل ہوا کرتے تھے ۔ٹھیکیداروں کو وقت پر رقوم ملا کرتی تھی ۔اب نظریں اُٹھا کر دیکھیں غلہ نہیں بجلی زہے قسمت آئی تو آئی،ملازمین پریشان ٹھیکیدار سڑکوں پر حد یہ ہے کہ آنگن واڑی ورکرز سڑکوں پر چلا رہی ہیں لیکن سُننے والا کوئیءنہیں کچلو نے کہا کہ سُنے گا کون اس سرکار کے شائد کان ہی نہیں ۔سجاد کچلو نے وفد سے کہا کے یہ اندھیر نگری کا دور بھی نہیں رہے گا بہت جلد نئی صُبح طلوع ہو گی عوام کو سُنا جائیگا ،مسائل حل ہونگے ۔کچلو نے عوام سے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کے جھنڈے تلے مستعدی سے رہیں آپسی اتحاد کو مضبوط بنائیں اور اُن لوگاں کو دو ٹوعک الفاظ میں جواب دیں جو جزباتی سیاست کھیلنے کے عادی ہیں۔ کیونکہ جزباتی منافرت ترقی کی راہوں میں رکاوٹ ثابت ہوتی ہے۔اس موقع پر امتیاز احمد زرگر سینئیر لیڈر اور فاروق احمد دیو یوتھ نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا